اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا۝۱
اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ۝۲
اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا ۝۳
اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ۝۴
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ۝۵
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ ۝۶
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُۥ ۝۷
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُۥ ۝۸