اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيم
قسم ہے انجیر اور زیتون کی ِ وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ۝۱
اور طور سینا کی وَطُورِ سِينِينَ ۝۲
اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی وَهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ ۝۳
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۝۴
پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا ثُمَّ رَدَدْنَٰهُ أَسْفَلَ سَٰفِلِينَ ۝۵
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ۝۶
پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟ فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ ۝۷
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَٰكِمِينَ ۝۸