اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم حادثہ! ٱلْقَارِعَةُ۝۱
کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟ مَا ٱلْقَارِعَةُ ۝۲
تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ ۝۳
وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ ۝۴
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ ۝۵
پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ ۝۶
وہ دل پسند عیش میں ہوگا فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ۝۷
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ ۝۸
اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ ۝۹
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ ۝۱۰
بھڑکتی ہوئی آگ نَارٌ حَامِيَةٌۢ ۝۱۱