اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًا۝۱
پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًا ۝۲
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًا ۝۳
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًا ۝۴
پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ۝۵
عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ۝۶
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ ۝۷
پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ۝۸
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ۝۹
اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ۝۱۰
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی) وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ۝۱۱
کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟ لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ۝۱۲
فیصلے کے روز کے لیے لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ۝۱۳
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۝۱۴
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۱۵
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۶
پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ ۝۱۷
مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ۝۱۸
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۱۹
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ ۝۲۰
اور ایک مقررہ مدت تک، فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ۝۲۱
اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟ إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ۝۲۲
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ ۝۲۳
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۲۴
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ۝۲۵
زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا ۝۲۶
اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟ وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءً فُرَاتًا ۝۲۷
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۲۸
چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ۝۲۹
چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍ ۝۳۰
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ۝۳۱
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ ۝۳۲
(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌ صُفْرٌ ۝۳۳
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۳۴
یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ۝۳۵
اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ۝۳۶
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۳۷
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ۝۳۸
اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ۝۳۹
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۴۰
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍ وَعُيُونٍ ۝۴۱
اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں) وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ۝۴۲
کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۝۴۳
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝۴۴
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۴۵
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ۝۴۶
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۴۷
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ۝۴۸
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝۴۹
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟ فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ۝۵۰