اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
جب آسمان پھٹ جائے گا إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ۝۱
اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۝۲
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ ۝۳
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ۝۴
اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۝۵
اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَٰقِيهِ ۝۶
پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ۝۷
اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ۝۸
اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ۝۹
رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ۝۱۰
تو وہ موت کو پکارے گا فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا ۝۱۱
اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ۝۱۲
وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ۝۱۳
اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ۝۱۴
پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا ۝۱۵
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ ۝۱۶
اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ۝۱۷
اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ۝۱۸
تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ۝۱۹
پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۝۲۰
اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ السجدة
بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ۝۲۲
حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ۝۲۳
لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۝۲۴
البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ ۝۲۵