اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ۝۱
جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ ۝۲
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ ۝۳
ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ ۝۴
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ ۝۵
اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ ۝۶
جو دلوں تک پہنچے گی ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ ۝۷
وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ ۝۸
(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے) فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ ۝۹