اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ہونی شدنی! ٱلْحَآقَّةُ۝۱
کیا ہے وہ ہونی شدنی؟ مَا ٱلْحَآقَّةُ ۝۲
اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ ۝۳
ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ ۝۴
تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ ۝۵
اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ ۝۶
اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ ۝۷
اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟ فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ ۝۸
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ ۝۹
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً ۝۱۰
جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ ۝۱۱
تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَآ أُذُنٌ وَٰعِيَةٌ ۝۱۲
پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌ وَٰحِدَةٌ ۝۱۳
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَٰحِدَةً ۝۱۴
اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ ۝۱۵
اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ۝۱۶
فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَٰنِيَةٌ ۝۱۷
وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ ۝۱۸
اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَٰبِيَهْ ۝۱۹
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے" إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَٰقٍ حِسَابِيَهْ ۝۲۰
پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ۝۲۱
عالی مقام جنت میں فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ۝۲۲
جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ۝۲۳
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ ۝۲۴
اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَٰبِيَهْ ۝۲۵
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ۝۲۶
کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی يَٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ ۝۲۷
آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ ۝۲۸
میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا" هَلَكَ عَنِّى سُلْطَٰنِيَهْ ۝۲۹
(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ۝۳۰
پھر اِسے جہنم میں جھونک دو ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ ۝۳۱
پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَٱسْلُكُوهُ ۝۳۲
یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ ۝۳۳
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ۝۳۴
لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌ ۝۳۵
اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ۝۳۶
جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَٰطِـُٔونَ ۝۳۷
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ۝۳۸
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ۝۳۹
یہ ایک رسول کریم کا قول ہے إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ۝۴۰
کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ ۝۴۱
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ۝۴۲
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۴۳
اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ ۝۴۴
تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ ۝۴۵
اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ ۝۴۶
پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ ۝۴۷
درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ۝۴۸
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ ۝۴۹
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ ۝۵۰
اور یہ بالکل یقینی حق ہے وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ ۝۵۱
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ۝۵۲