اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ۝۱
تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۲
رحمان اور رحیم ہے ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ۝۳
روز جزا کا مالک ہے مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ ۝۴
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۝۵
ہمیں سیدھا راستہ دکھا ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ۝۶
اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ ۝۷