اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قسم ہے روز روشن کی وَٱلضُّحَىٰ۝۱
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ۝۲
(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ۝۳
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ ۝۴
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ ۝۵
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ ۝۶
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ ۝۷
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ ۝۸
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ۝۹
اور سائل کو نہ جھڑکو وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ ۝۱۰
اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ۝۱۱