اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ۝۱
اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ۝۲
اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ۝۳
درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ۝۴
تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ۝۵
اور بھلائی کو سچ مانا وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ۝۶
اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ۝۷
اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ۝۸
اور بھلائی کو جھٹلایا وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ۝۹
اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ۝۱۰
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ۝۱۱
بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ۝۱۲
اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں وَإِنَّ لَنَا لَلْءَاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ۝۱۳
پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ ۝۱۴
اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ۝۱۵
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ۝۱۶
اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ۝۱۷
جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ۝۱۸
اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ ۝۱۹
وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ۝۲۰
اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ۝۲۱