اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ۝۱
اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ۝۲
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ ۝۳
درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ ۝۴
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ ۝۵
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ۝۶
کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ۝۷
کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ۝۸
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ۝۹
اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ۝۱۰
مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ۝۱۱
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ۝۱۲
کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا فَكُّ رَقَبَةٍ ۝۱۳
یا فاقے کے دن أَوْ إِطْعَٰمٌ فِى يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ ۝۱۴
کسی قریبی یتیم يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ۝۱۵
یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ ۝۱۶
پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ ۝۱۷
یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ۝۱۸
اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ۝۱۹
ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌۢ ۝۲۰