اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قسم ہے فجر کی وَٱلْفَجْرِ۝۱
اور دس راتوں کی وَلَيَالٍ عَشْرٍ ۝۲
اور جفت اور طاق کی وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ ۝۳
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ ۝۴
کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟ هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ ۝۵
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ۝۶
اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ ۝۷
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟ ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَٰدِ ۝۸
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟ وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ ۝۹
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟ وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ ۝۱۰
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَٰدِ ۝۱۱
اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ ۝۱۲
آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ۝۱۳
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ ۝۱۴
مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا فَأَمَّا ٱلْإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ ۝۱۵
اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَٰنَنِ ۝۱۶
ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ ۝۱۷
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ۝۱۸
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا ۝۱۹
اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا ۝۲۰
ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ۝۲۱
اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۝۲۲
اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟ وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ ۝۲۳
وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا! يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى ۝۲۴
پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ ۝۲۵
اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ ۝۲۶
(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن! يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ ۝۲۷
چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً ۝۲۸
شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں فَٱدْخُلِى فِى عِبَٰدِى ۝۲۹
اور داخل ہو جا میری جنت میں وَٱدْخُلِى جَنَّتِى ۝۳۰