اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ۝۱
اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ ۝۲
اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ ۝۳
کہ مارے گئے گڑھے والے قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ ۝۴
(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ ۝۵
جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ ۝۶
اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ ۝۷
اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ ۝۸
جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ ۝۹
جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ ۝۱۰
جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ ۝۱۱
درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ۝۱۲
وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ۝۱۳
اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ ۝۱۴
عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ ۝۱۵
اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ ۝۱۶
کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟ هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ ۝۱۷
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟ فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ۝۱۸
مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ ۝۱۹
حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ ۝۲۰
(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ ۝۲۱
اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ ۝۲۲