اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
جب آسمان پھٹ جائے گا إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ۝۱
اور جب تارے بکھر جائیں گے وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ ۝۲
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۝۳
اور جب قبریں کھول دی جائیں گی وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ۝۴
اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ۝۵
اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ ۝۶
جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ۝۷
اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟ فِىٓ أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ۝۸
ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ ۝۹
حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ ۝۱۰
ایسے معزز کاتب كِرَامًا كَٰتِبِينَ ۝۱۱
جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ۝۱۲
یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ ۝۱۳
اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍ ۝۱۴
جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ ۝۱۵
اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ ۝۱۶
اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ۝۱۷
ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ۝۱۸
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ ۝۱۹