اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ۝۱
کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ ۝۲
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ ۝۳
ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے تَعْرُجُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ۝۴
پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ۝۵
یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا ۝۶
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا ۝۷
(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ ۝۸
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ۝۹
اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ۝۱۰
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ ۝۱۱
اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ ۝۱۲
اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ ۝۱۳
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ ۝۱۴
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ۝۱۵
جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ ۝۱۶
پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ ۝۱۷
اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ ۝۱۸
انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا ۝۱۹
جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا ۝۲۰
اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا ۝۲۱
مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ ۝۲۲
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ ۝۲۳
جن کے مالوں میں، وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ۝۲۴
سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ ۝۲۵
جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ۝۲۶
جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ۝۲۷
کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ ۝۲۸
جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ ۝۲۹
بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ۝۳۰
البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ ۝۳۱
جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ ۝۳۲
جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ ۝۳۳
اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ۝۳۴
یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍ مُّكْرَمُونَ ۝۳۵
پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے، فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ ۝۳۶
گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ ۝۳۷
کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ ۝۳۸
ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ ۝۳۹
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَٰرِقِ وَٱلْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ ۝۴۰
کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ۝۴۱
لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ ۝۴۲
جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ ۝۴۳
اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ۝۴۴