اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ن، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ۝۱
تم اپنے رب کے فضل سے مجنوں نہیں ہو مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ ۝۲
اور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ ۝۳
اور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ ۝۴
عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ ۝۵
کہ تم میں سے کون جنون میں مبتلا ہے بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ ۝۶
تمہارا رب اُن لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں، اور وہی ان کو بھی اچھی طرح جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ ۝۷
لہٰذا تم اِن جھٹلانے والوں کے دباؤ میں ہرگز نہ آؤ فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ ۝۸
یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ ۝۹
ہرگز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ ۝۱۰
طعنے دیتا ہے، چغلیاں کھاتا پھرتا ہے هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍ ۝۱۱
بھلائی سے روکتا ہے، ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے، سخت بد اعمال ہے، جفا کار ہے مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ۝۱۲
اور اَن سب عیوب کے ساتھ بد اصل ہے عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ ۝۱۳
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ ۝۱۴
جب ہماری آیات اُس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کے افسانے ہیں إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۵
عنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ ۝۱۶
ہم نے اِن (اہل مکہ) کو اُسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا، جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے إِنَّا بَلَوْنَٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ ۝۱۷
اور وہ کوئی استثناء نہیں کر رہے تھے وَلَا يَسْتَثْنُونَ ۝۱۸
رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ ۝۱۹
اور اُس کا حال ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی فصل ہو فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ ۝۲۰
صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ ۝۲۱
کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰرِمِينَ ۝۲۲
چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَٰفَتُونَ ۝۲۳
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ ۝۲۴
وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍ قَٰدِرِينَ ۝۲۵
مگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے "ہم راستہ بھول گئے ہیں فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ ۝۲۶
نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے" بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ۝۲۷
اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟" قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ ۝۲۸
و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے قَالُوا۟ سُبْحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ۝۲۹
پھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَٰوَمُونَ ۝۳۰
آخر کو انہوں نے کہا "افسوس ہمارے حال پر، بے شک ہم سرکش ہو گئے تھے قَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ ۝۳۱
بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اِس سے بہتر باغ عطا فرمائے، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں" عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ ۝۳۲
ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب اِس سے بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ اِس کو جانتے كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْءَاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ۝۳۳
یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں ہیں إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ۝۳۴
کیا ہم فرماں برداروں کا حال مجرموں کا سا کر دیں؟ أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ ۝۳۵
تم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، تم کیسے حکم لگاتے ہو؟ مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ۝۳۶
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم یہ پڑھتے ہو أَمْ لَكُمْ كِتَٰبٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ ۝۳۷
کہ تمہارے لیے ضرور وہاں وہی کچھ ہے جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو؟ إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ ۝۳۸
یا پھر کیا تمہارے لیے روز قیامت تک ہم پر کچھ عہد و پیمان ثابت ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کا تم حکم لگاؤ؟ أَمْ لَكُمْ أَيْمَٰنٌ عَلَيْنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ ۝۳۹
اِن سے پوچھو تم میں سے کون اِس کا ضامن ہے؟ سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ ۝۴۰
یا پھر اِن کے ٹھیرائے ہوئے کچھ شریک ہیں (جنہوں نے اِس کا ذمہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَٰدِقِينَ ۝۴۱
جس روز سخت وقت آ پڑے گا اور لوگوں کو سجدہ کرنے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ ۝۴۲
اِن کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی یہ جب صحیح و سالم تھے اُس وقت اِنہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا (اور یہ انکار کرتے تھے) خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَٰلِمُونَ ۝۴۳
پس اے نبیؐ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہوگی فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ ۝۴۴
میں اِن کی رسی دراز کر رہا ہوں، میری چال بڑی زبردست ہے وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ ۝۴۵
کیا تم اِن سے کوئی اجر طلب کر رہے ہو کہ یہ اس چٹی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہوں؟ أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ ۝۴۶
کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟ أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ۝۴۷
پس اپنے رب کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو اور مچھلی والے (یونس علیہ اسلام) کی طرح نہ ہو جاؤ، جب اُس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ ۝۴۸
اگر اس کے رب کی مہربانی اُس کے شامل حال نہ ہو جاتی تو وہ مذموم ہو کر چٹیل میدان میں پھینک دیا جاتا لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ ۝۴۹
آخرکار اُس کے رب نے اسے برگزیدہ فرما لیا اور اِسے صالح بندوں میں شامل کر دیا فَٱجْتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ۝۵۰
جب یہ کافر لوگ کلام نصیحت (قرآن) سنتے ہیں تو تمہیں ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ گویا تمہارے قدم اکھاڑ دیں گے، اور کہتے ہیں یہ ضرور دیوانہ ہے وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ ۝۵۱
حالانکہ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَ ۝۵۲