اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ۝۱
تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ۝۲
وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۝۳
زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّا ۝۴
اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّا ۝۵
کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا ۝۶
تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَٰثَةً ۝۷
دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا فَأَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ۝۸
اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا وَأَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ۝۹
اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ ۝۱۰
وہی تو مقرب لوگ ہیں أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ ۝۱۱
نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ۝۱۲
اگلوں میں سے بہت ہوں گے ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۳
اور پچھلوں میں سے کم وَقَلِيلٌ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ ۝۱۴
مرصع تختوں پر عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ ۝۱۵
تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ ۝۱۶
اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ ۝۱۷
لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ۝۱۸
جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ۝۱۹
اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں وَفَٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ۝۲۰
اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ۝۲۱
اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی وَحُورٌ عِينٌ ۝۲۲
ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی كَأَمْثَٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ ۝۲۳
یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ۝۲۴
وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ۝۲۵
جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی إِلَّا قِيلًا سَلَٰمًا سَلَٰمًا ۝۲۶
اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا وَأَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ ۝۲۷
وہ بے خار بیریوں فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ ۝۲۸
اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ۝۲۹
اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ۝۳۰
اور ہر دم رواں پانی وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ ۝۳۱
اور کبھی ختم نہ ہونے والے وَفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ۝۳۲
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ۝۳۳
اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ ۝۳۴
ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً ۝۳۵
اور انہیں با کرہ بنا دیں گے فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا ۝۳۶
اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن عُرُبًا أَتْرَابًا ۝۳۷
یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے لِّأَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ۝۳۸
وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۳۹
اور پچھلوں میں سے بھی بہت وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ ۝۴۰
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا وَأَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ ۝۴۱
وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ۝۴۲
اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ۝۴۳
جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ۝۴۴
یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ۝۴۵
اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ ۝۴۶
کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟ وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ۝۴۷
اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟" أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ۝۴۸
اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْءَاخِرِينَ ۝۴۹
ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ۝۵۰
پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو! ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ ۝۵۱
تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ ۝۵۲
اُسی سے تم پیٹ بھرو گے فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ۝۵۳
اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ ۝۵۴
تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ ۝۵۵
یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ ۝۵۶
ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ۝۵۷
کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ۝۵۸
اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَٰلِقُونَ ۝۵۹
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ۝۶۰
کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ ۝۶۱
اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ۝۶۲
کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ۝۶۳
اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟ ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ ۝۶۴
ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ۝۶۵
کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ۝۶۶
بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ۝۶۷
کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ ۝۶۸
اِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟ ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ ۝۶۹
ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟ لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ۝۷۰
کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ ۝۷۱
اِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟ ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ ۝۷۲
ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَٰعًا لِّلْمُقْوِينَ ۝۷۳
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ۝۷۴
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ ۝۷۵
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ۝۷۶
کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ ۝۷۷
ایک محفوظ کتاب میں ثبت فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ ۝۷۸
جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ ۝۷۹
یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۸۰
پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو أَفَبِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ۝۸۱
اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ۝۸۲
تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ ۝۸۳
اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے، وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ ۝۸۴
اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ۝۸۵
اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو، فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ۝۸۶
اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟ تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ۝۸۷
پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ۝۸۸
تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ۝۸۹
اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ۝۹۰
تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے فَسَلَٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ۝۹۱
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ ۝۹۲
تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ ۝۹۳
اور جہنم میں جھونکا جانا وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ۝۹۴
یہ سب کچھ قطعی حق ہے إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ ۝۹۵
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ۝۹۶