اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟ أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ۝۱
وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ ۝۲
اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ۝۳
پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ ۝۴
جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ۝۵
جو ریا کاری کرتے ہیں ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ ۝۶
اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ ۝۷