اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ۝۱
یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ۝۲
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ۝۳
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ۝۴
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ۝۵
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ۝۶
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ۝۷
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ۝۸