اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟ عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ۝۱
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ ۝۲
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ۝۳
ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ۝۴
ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ۝۵
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَٰدًا ۝۶
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا ۝۷
اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًا ۝۸
اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۝۹
اور رات کو پردہ پوش وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا ۝۱۰
اور دن کو معاش کا وقت بنایا وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا ۝۱۱
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۝۱۲
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ۝۱۳
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۝۱۴
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا ۝۱۵
اور گھنے باغ اگائیں؟ وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا ۝۱۶
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًا ۝۱۷
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا ۝۱۸
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا ۝۱۹
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ۝۲۰
درحقیقت جہنم ایک گھات ہے إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۝۲۱
سرکشوں کا ٹھکانا لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًا ۝۲۲
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا ۝۲۳
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ۝۲۴
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ۝۲۵
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ جَزَآءً وِفَاقًا ۝۲۶
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ۝۲۷
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًا ۝۲۸
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًا ۝۲۹
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ۝۳۰
یقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ۝۳۱
باغ اور انگور حَدَآئِقَ وَأَعْنَٰبًا ۝۳۲
اور نوخیر ہم سن لڑکیاں وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ۝۳۳
اور چھلکتے ہوئے جام وَكَأْسًا دِهَاقًا ۝۳۴
وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا ۝۳۵
جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۝۳۶
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا ۝۳۷
جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ۝۳۸
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا ۝۳۹
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا إِنَّآ أَنذَرْنَٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا ۝۴۰