اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَٰبِ ٱلْفِيلِ۝۱
کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو اکارت نہیں کر دیا؟ أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِيلٍ ۝۲
اور اُن پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیے وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ۝۳
جو اُن پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ ۝۴
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍۭ ۝۵