اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّا۝۱
پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا ۝۲
پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا ۝۳
تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ ۝۴
وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ ۝۵
ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ ۝۶
اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍ مَّارِدٍ ۝۷
یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ ۝۸
اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ ۝۹
تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۝۱۰
اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ ۝۱۱
تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ۝۱۲
سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ ۝۱۳
کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ ۝۱۴
اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۝۱۵
بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ۝۱۶
اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟" أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ۝۱۷
اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ ۝۱۸
بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ ۝۱۹
اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے" وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ۝۲۰
"یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے" هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ۝۲۱
(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ ۝۲۲
پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ ۝۲۳
اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ ۝۲۴
"کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟ مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ۝۲۵
ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!" بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ۝۲۶
اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ ۝۲۷
(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے" قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ ۝۲۸
وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ۝۲۹
ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَٰغِينَ ۝۳۰
آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ ۝۳۱
سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے" فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ ۝۳۲
اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ۝۳۳
ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ۝۳۴
یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ ۝۳۵
اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟" وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ ۝۳۶
حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۳۷
(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ ۝۳۸
اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۝۳۹
مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ۝۴۰
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ ۝۴۱
ہر طرح کی لذیذ چیزیں، فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ ۝۴۲
اور نعمت بھری جنتیں فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ۝۴۳
جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَٰبِلِينَ ۝۴۴
شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ ۝۴۵
چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّٰرِبِينَ ۝۴۶
نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ ۝۴۷
اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ ۝۴۸
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ ۝۴۹
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ ۝۵۰
ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ ۝۵۱
جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟ يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ ۝۵۲
کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ ۝۵۳
اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟" قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ۝۵۴
یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ۝۵۵
اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ ۝۵۶
میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ ۝۵۷
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟ أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ۝۵۸
موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟" إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ۝۵۹
یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ۝۶۰
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ ۝۶۱
بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ ۝۶۲
ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّٰلِمِينَ ۝۶۳
وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ ۝۶۴
اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ ۝۶۵
جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے فَإِنَّهُمْ لَءَاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ۝۶۶
پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ ۝۶۷
اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ ۝۶۸
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ ۝۶۹
اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ ۝۷۰
حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۷۱
اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ۝۷۲
اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ ۝۷۳
اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ۝۷۴
ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ ۝۷۵
ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ۝۷۶
اور اسی کی نسل کو باقی رکھا وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ ۝۷۷
اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ۝۷۸
سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۷۹
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝۸۰
در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۸۱
پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ۝۸۲
اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ ۝۸۳
جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ۝۸۴
جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟ إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ ۝۸۵
کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟ أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ ۝۸۶
آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟" فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۸۷
پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ ۝۸۸
اور کہا میری طبیعت خراب ہے فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ ۝۸۹
چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ ۝۹۰
اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟ فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ۝۹۱
کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟" مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ ۝۹۲
اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ ۝۹۳
(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ۝۹۴
اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟ قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ۝۹۵
حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو" وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ۝۹۶
انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو" قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ ۝۹۷
انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ ۝۹۸
ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ ۝۹۹
اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو" رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ۝۱۰۰
(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍ ۝۱۰۱
وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے" فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ ۝۱۰۲
آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ ۝۱۰۳
اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ ۝۱۰۴
تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝۱۰۵
یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی" إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ ۝۱۰۶
اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ ۝۱۰۷
اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ۝۱۰۸
سلام ہے ابراہیمؑ پر سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ ۝۱۰۹
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝۱۱۰
یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۱۱۱
اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ۝۱۱۲
اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ ۝۱۱۳
اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ۝۱۱۴
اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ۝۱۱۵
اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ۝۱۱۶
ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ ۝۱۱۷
انہیں راہ راست دکھائی وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ۝۱۱۸
اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْءَاخِرِينَ ۝۱۱۹
سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ۝۱۲۰
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝۱۲۱
در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۱۲۲
اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۲۳
یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ۝۱۲۴
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ ۝۱۲۵
اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟" ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۲۶
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ۝۱۲۷
بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ۝۱۲۸
اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ۝۱۲۹
سلام ہے الیاسؑ پر سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ ۝۱۳۰
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝۱۳۱
واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۱۳۲
اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۳۳
یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ۝۱۳۴
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ۝۱۳۵
پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ۝۱۳۶
آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ۝۱۳۷
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟ وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۝۱۳۸
اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۳۹
یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ۝۱۴۰
پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ ۝۱۴۱
آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ ۝۱۴۲
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ ۝۱۴۳
روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۝۱۴۴
آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ ۝۱۴۵
اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ ۝۱۴۶
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ۝۱۴۷
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ ۝۱۴۸
پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے! فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ ۝۱۴۹
کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟ أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًا وَهُمْ شَٰهِدُونَ ۝۱۵۰
خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ۝۱۵۱
کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ ۝۱۵۲
کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟ أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ ۝۱۵۳
تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ۝۱۵۴
کیا تمہیں ہوش نہیں آتا أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ۝۱۵۵
یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌ مُّبِينٌ ۝۱۵۶
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ۝۱۵۷
اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ۝۱۵۸
(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ۝۱۵۹
جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ۝۱۶۰
پس تم اور تمہارے یہ معبود فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ۝۱۶۱
اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ ۝۱۶۲
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ ۝۱۶۳
اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ ۝۱۶۴
اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ ۝۱۶۵
اور تسبیح کرنے والے ہیں" وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ ۝۱۶۶
یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ ۝۱۶۷
کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۶۸
تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ۝۱۶۹
مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ۝۱۷۰
اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۷۱
کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ ۝۱۷۲
اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ ۝۱۷۳
پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ ۝۱۷۴
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ۝۱۷۵
کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟ أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ۝۱۷۶
جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ ۝۱۷۷
بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ ۝۱۷۸
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ۝۱۷۹
پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ۝۱۸۰
اور سلام ہے مرسلین پر وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۸۱
اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۸۲