اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ط س م طسٓمٓ۝۱
یہ کتاب مبین کی آیات ہیں تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ۝۲
اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے لَعَلَّكَ بَٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ۝۳
ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ لَهَا خَٰضِعِينَ ۝۴
اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ ۝۵
اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ۝۶
اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟ أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ ۝۷
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۸
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۹
اِنہیں اس وقت کا قصہ سناؤ جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا "ظالم قوم کے پاس جا وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ۝۱۰
فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟" قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ ۝۱۱
اُس نے عرض کیا "اے رب، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ۝۱۲
میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ ۝۱۳
اور مجھ پر اُن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے" وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ ۝۱۴
فرمایا "ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ۝۱۵
فرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو، ہم کو رب العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۶
کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے" أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ۝۱۷
فرعون نے کہا "کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ ۝۱۸
اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے" وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ ۝۱۹
موسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ۝۲۰
پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۲۱
رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا" وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ۝۲۲
فرعون نے کہا "اور یہ رب العالمین کیا ہوتا ہے؟" قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۲۳
موسیٰؑ نے جواب دیا "آسمان اور زمین کا رب، اور اُن سب چیزوں کا رب جو آسمان اور زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو" قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ۝۲۴
فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا "سُنتے ہو؟" قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ۝۲۵
موسیٰؑ نے کہا "تمہارا رب بھی اور تمہارے ان آباء و اجداد کا رب بھی جو گزر چکے ہیں" قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۲۶
فرعون نے (حاضرین سے) کہا "تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں" قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ ۝۲۷
موسیٰؑ نے کہا "مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں" قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ۝۲۸
فرعون نے کہا "اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو تجھے میں اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں" قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ ۝۲۹
موسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟" قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ ۝۳۰
فرعون نے کہا "اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے" قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ۝۳۱
(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ۝۳۲
پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ ۝۳۳
فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌ ۝۳۴
چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟" يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ۝۳۵
انہوں نے کہا "اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ۝۳۶
کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں" يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ ۝۳۷
چنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ۝۳۸
اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟ وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ۝۳۹
شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے" لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ۝۴۰
جب جادوگر میدان میں آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا "ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟" فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ ۝۴۱
اس نے کہا "ہاں، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جاؤ گے" قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ۝۴۲
موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے" قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ۝۴۳
انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے "فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے" فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَٰلِبُونَ ۝۴۴
پھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ۝۴۵
اس پر سارے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ ۝۴۶
اور بول اٹھے کہ "مان گئے ہم رب العالمین کو قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۴۷
موسیٰؑ اور ہارونؑ کے رب کو" رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ۝۴۸
فرعون نے کہا "تم موسیٰؑ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے، میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں میں کٹواؤں گا اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا" قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ۝۴۹
انہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ۝۵۰
اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں" إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۵۱
ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ "راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا" وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ۝۵۲
اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے) شہروں میں نقیب بھیج دیے فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ۝۵۳
(اور کہلا بھیجا) کہ "یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ ۝۵۴
اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ ۝۵۵
اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنا رہنا ہے" وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ ۝۵۶
اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ ۝۵۷
اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ ۝۵۸
یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ۝۵۹
صبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ ۝۶۰
جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے" فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ۝۶۱
موسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا" قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ۝۶۲
ہم نے موسیٰؑ کو وحی کے ذریعہ سے حکم دیا کہ "مار اپنا عصا سمندر پر" یکایک سمندر پھَٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہو گیا فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ ۝۶۳
اُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْءَاخَرِينَ ۝۶۴
موسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ۝۶۵
اور دوسروں کو غرق کر دیا ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ۝۶۶
اس واقعہ میں ایک نشانی ہے، مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۶۷
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۶۸
اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سناؤ وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ ۝۶۹
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ "یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟" إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ۝۷۰
انہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں" قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ ۝۷۱
اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟ قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ۝۷۲
یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟" أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ۝۷۳
انہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے" قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ۝۷۴
اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ۝۷۵
اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ ۝۷۶
میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۷۷
جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ۝۷۸
جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ ۝۷۹
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ۝۸۰
جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ ۝۸۱
اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا" وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ ۝۸۲
(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ ۝۸۳
اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ۝۸۴
اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ۝۸۵
اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ۝۸۶
اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ۝۸۷
جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ۝۸۸
بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو" إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ۝۸۹
(اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ۝۹۰
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ۝۹۱
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟ وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ۝۹۲
کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟" مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ۝۹۳
پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ ۝۹۴
اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ۝۹۵
وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ۝۹۶
کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ ۝۹۷
جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۹۸
اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ ۝۹۹
اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ ۝۱۰۰
اور نہ کوئی جگری دوست وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ ۝۱۰۱
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں" فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۱۰۲
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۱۰۳
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۱۰۴
قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۰۵
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۝۱۰۶
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۝۱۰۷
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۰۸
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۰۹
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو" فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۱۰
انہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟" قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ ۝۱۱۱
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ۝۱۱۲
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ۝۱۱۳
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۱۱۴
میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں" إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ۝۱۱۵
انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا" قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ ۝۱۱۶
نوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ۝۱۱۷
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے" فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۱۱۸
آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ۝۱۱۹
اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ ۝۱۲۰
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۱۲۱
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۱۲۲
عاد نے رسولوں کو جھٹلایا كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۲۳
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۝۱۲۴
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۝۱۲۵
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۲۶
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۲۷
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ ۝۱۲۸
اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ۝۱۲۹
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ۝۱۳۰
پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۳۱
ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ۝۱۳۲
تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍ وَبَنِينَ ۝۱۳۳
باغ دیے اور چشمے دیے وَجَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ ۝۱۳۴
مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے" إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ۝۱۳۵
انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ ۝۱۳۶
یہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۳۷
اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں" وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ۝۱۳۸
آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۱۳۹
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۱۴۰
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۴۱
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۝۱۴۲
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۝۱۴۳
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۴۴
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۴۵
کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟ أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ ۝۱۴۶
اِن باغوں اور چشموں میں؟ فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ ۝۱۴۷
اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ ۝۱۴۸
تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَٰرِهِينَ ۝۱۴۹
اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۵۰
اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ ۝۱۵۱
جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے" ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ۝۱۵۲
انہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ۝۱۵۳
تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے" مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ۝۱۵۴
صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ۝۱۵۵
اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا" وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ ۝۱۵۶
مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ ۝۱۵۷
عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۱۵۸
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۱۵۹
لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۶۰
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۝۱۶۱
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۝۱۶۲
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۶۳
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۶۴
کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۶۵
اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو" وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ۝۱۶۶
انہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا" قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ ۝۱۶۷
اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ ۝۱۶۸
اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے" رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ۝۱۶۹
آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ۝۱۷۰
بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ۝۱۷۱
پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ۝۱۷۲
اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ ۝۱۷۳
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۱۷۴
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۱۷۵
اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ ۝۱۷۶
یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۝۱۷۷
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۝۱۷۸
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۝۱۷۹
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۸۰
پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ ۝۱۸۱
صحیح ترازو سے تولو وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ۝۱۸۲
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ۝۱۸۳
اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے" وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۸۴
انہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ۝۱۸۵
اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ ۝۱۸۶
اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے" فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ۝۱۸۷
شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو" قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ۝۱۸۸
انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ۝۱۸۹
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ۝۱۹۰
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ۝۱۹۱
یہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ہے وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ۝۱۹۲
اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ ۝۱۹۳
تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ۝۱۹۴
صاف صاف عربی زبان میں بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ ۝۱۹۵
اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ۝۱۹۶
کیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟ أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ۝۱۹۷
(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ ۝۱۹۸
اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ ۝۱۹۹
اِسی طرح ہم نے اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے كَذَٰلِكَ سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ۝۲۰۰
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ۝۲۰۱
پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۝۲۰۲
اُس وقت وہ کہتے ہیں "کہ “کیا اب ہمیں کچھ مُہلت مِل سکتی ہے؟" فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ ۝۲۰۳
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟ أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ۝۲۰۴
تم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ ۝۲۰۵
اور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ۝۲۰۶
تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟ مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ ۝۲۰۷
(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ۝۲۰۸
اور ہم ظالم نہ تھے ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ۝۲۰۹
اِس (کتاب مبین) کو شیاطین لے کر نہیں اترے ہیں وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ ۝۲۱۰
نہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ۝۲۱۱
وہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ ۝۲۱۲
پس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ ۝۲۱۳
اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراؤ وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ ۝۲۱۴
اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۝۲۱۵
لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ۝۲۱۶
اور اُس زبردست اور رحیم پر توکل کرو وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ۝۲۱۷
جو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اٹھتے ہو ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ ۝۲۱۸
اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّٰجِدِينَ ۝۲۱۹
وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ۝۲۲۰
لوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ ۝۲۲۱
وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ۝۲۲۲
سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ ۝۲۲۳
رہے شعراء، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ ۝۲۲۴
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ ۝۲۲۵
اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ۝۲۲۶
بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا، اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ ۝۲۲۷