اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ۝۱
اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ۝۲
جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ۝۳
اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ۝۴
پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ۝۵
بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ۝۶
لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ ۝۷
اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب ۝۸