اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
رحمٰن نے ٱلرَّحْمَٰنُ۝۱
اِس قرآن کی تعلیم دی ہے عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ ۝۲
اُسی نے انسان کو پیدا کیا خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ ۝۳
اور اسے بولنا سکھایا عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ ۝۴
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ۝۵
اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ ۝۶
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ ۝۷
اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ ۝۸
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ ۝۹
زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ ۝۱۰
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ ۝۱۱
طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ ۝۱۲
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۱۳
انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍ كَٱلْفَخَّارِ ۝۱۴
اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ ۝۱۵
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۱۶
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ ۝۱۷
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۱۸
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ ۝۱۹
پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ ۝۲۰
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۲۱
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ ۝۲۲
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۲۳
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَٰمِ ۝۲۴
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۲۵
ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ۝۲۶
اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ ۝۲۷
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۲۸
زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍ ۝۲۹
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۳۰
اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ ۝۳۱
(پھر دیکھ لیں گے کہ) تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۳۲
اے گروہ جن و انس، گر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو نہیں بھاگ سکتے اِس کے لیے بڑا زور چاہیے يَٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَٰنٍ ۝۳۳
اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۳۴
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ ۝۳۵
اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۳۶
پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہو جائے گا؟ فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَٱلدِّهَانِ ۝۳۷
اے جن و انس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۳۸
اُس روز کسی انسان اور کسی جن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌ وَلَا جَآنٌّ ۝۳۹
پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۴۰
مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ ۝۴۱
اُس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۴۲
(اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ ۝۴۳
اُسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ ۝۴۴
پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۴۵
اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، دو باغ ہیں وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ ۝۴۶
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۴۷
ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ ۝۴۸
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۴۹
دونوں باغوں میں دو چشمے رواں فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ ۝۵۰
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۵۱
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٍ زَوْجَانِ ۝۵۲
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۵۳
جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ ۝۵۴
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۵۵
اِن نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ۝۵۶
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۵۷
ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ ۝۵۸
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۵۹
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَٰنُ ۝۶۰
پھر اے جن و انس، اپنے رب کے کن کن اوصاف حمیدہ کا تم انکار کرو گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۶۱
اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ ۝۶۲
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۶۳
گھنے سرسبز و شاداب باغ مُدْهَآمَّتَانِ ۝۶۴
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۶۵
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ ۝۶۶
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۶۷
اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار فِيهِمَا فَٰكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ ۝۶۸
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۶۹
اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌ ۝۷۰
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۷۱
خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ ۝۷۲
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۷۳
اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ۝۷۴
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۷۵
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ ۝۷۶
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝۷۷
بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام تَبَٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ ۝۷۸