اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
کہو، وہ اللہ ہے، یکتا قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ۝۱
اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ ۝۲
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۝۳
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ ۝۴