اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى۝۱
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ ۝۲
جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ ۝۳
جس نے نباتات اگائیں وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ ۝۴
پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ ۝۵
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ۝۶
سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ۝۷
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ۝۸
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ ۝۹
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ۝۱۰
اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى ۝۱۱
جو بڑی آگ میں جائے گا ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ ۝۱۲
پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ۝۱۳
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ۝۱۴
اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ۝۱۵
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ۝۱۶
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے وَٱلْءَاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ ۝۱۷
یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ ۝۱۸
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ۝۱۹